بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں اتوار کو داخل ہو گا، جس کی وجہ سے 14 ستمبر تک لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا اور فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مری، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، میانوالی، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور جھنگ میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

کراچی میں آج مسلسل دوسرے روز بھی شدید گرمی پڑ رہی ہے، شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 13 اور 14 ستمبر کے دوران بھکر، لیہ، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ میں بارش کا امکان ہے۔

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں رکھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.