پیر29؍ربیع الاول 1445ھ16؍اکتوبر 2023ء

امریکا میں 6 سالہ بچہ فلسطینی ہونے کے باعث قتل

امریکا میں 6 سالہ بچے کو فلسطینی مسلمان ہونے کے باعث قتل کردیا گیا۔

ریاست الینوائے میں 71 سالہ جنونی مالک مکان نے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا جبکہ بچے کی ماں شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اس کے خلاف قتل سمیت نفرت پر مبنی جرائم کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مسلسل جانیں بچانے میں مصروف ڈاکٹر اپنے باپ اور بھائی کی لاشیں دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکا،

پولیس کے مطابق جوزف نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری حالیہ تنازعے کی وجہ سے ماں اور بچے کو نشانہ بنایا، ملزم نے بچے پر چھری کے 26 وار کیے، جبکہ مقتول بچے کی والدہ نے واش روم میں چھپ کر اپنی جان بچائی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے  متاثرہ خاندان سے تعزیتی پیغام میں کہا کہ’ایک فلسطینی امریکی خاندان کے خلاف ایسے نفرت انگیز عمل کی امریکا میں کوئی جگہ نہیں ۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.