بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا میں سردی کی لہر نے تباہی مچا دی

گزشتہ روز امریکا میں آنے والی سردی کی نئی لہر نے تباہی مچادی ہے۔

امریکا میں سردی کی آنے والی نئی شدید لہر کے سبب سیکڑوں فلائٹس معطل جبکہ بڑی شاہراؤں کو بند کر دیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق خطے کے مختلف علاقوں میں 2 سے 3 فُٹ برفباری ہو سکتی ہے جبکہ متعدد علاقے تیز ہواؤں کے زیر اثر آ سکتے ہیں۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مختلف امریکی ریاستوں میں 30 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

امریکی محکمہ موسمیات کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.