امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہو گیا۔
برفباری کے ساتھ یخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں جبکہ ساحلی علاقوں میں طوفان کے سبب صورتحال مزید خراب ہو گئی۔
ادھر انڈیانا، پنسلوانیا اور گریٹر نیویارک سٹی میں 30 انچ تک برف کی تہہ جم گئی جبکہ میساچوسٹس، کنیکٹی کٹ بھی برف کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔
شدید برفباری کے باعث ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ ریاست نیو جرسی میں اب تک 35 انچ تک برف پڑ چکی اور 125 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
متاثرہ ریاستوں میں شدید برفباری کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں اور اسکول بند کر دیے گئے ہیں، سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
Comments are closed.