بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، امریکی سفیر

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سیلاب کے چیلنجز کا سامنا ہے، امریکا اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر ہیلتھ کیئر سسٹم تباہ ہوا ہے۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ کورونا میں کئے جانے والے اقدامات پر پاکستان کو سراہا گیا، پاکستانی لوگوں کو کورونا سے بچانے کے لیے اقدامات پر پاکستانی حکومت کو مبارک باد دیتے ہیں۔

امریکا نے طویل عرصے بعد پاکستان میں بلآخر اپنا…

امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ امریکا کورونا ویکسین پاکستان کو عطیہ کرنے والا بڑا ملک ہے، انسداد کورونا ویکسین کی مزید 80 لاکھ خوراکیں آئندہ ہفتے پہنچ جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ابھی تک کورونا ویکسین کی 6 کروڑ 40 لاکھ خوراکیں عطیہ کر چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.