بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا: مشرقی ساحلی علاقے برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئے

امریکا کے مشرقی ساحلی علاقے شدید برفا نی طوفان کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔

امریکی ریاست ورجینیا سے مین ہٹن تک شدید برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 1600 سے زائد پروازیں منسوخ اور اسکولز بند کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب موسم میں خرابی کے باعث کورونا ویکسی نیشن مہم بھی مؤخر کر دی گئی ہے۔

ریاست نیو یارک میں 2 فٹ تک برف باری متوقع ہے اور اس سلسلے میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ نیو جرسی، فلاڈلفیا اور کنیٹی کٹ میں بھی شدید برف باری کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.