بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا: خریدے گئے گھر میں صدی قبل کی اشیاء دریافت.

2 فروری کو نیویارک سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل نے مکان خریدا جس کے بالائی خانے میں 100 سال پرانی تصاویر دریافت ہوئیں۔ وکیل ڈیوڈ وہٹکم نے بتایا کہ اُس نے اور ایک دوست نے جنیوا میں ایک مکان کا معائینہ کررہے تھے جب انہوں نے اس میں 100 سال پرانی تصاویر کو پایا۔

انہوں نے کہا کہ اس گھر کے بالائی خانے کے بارے میں اُن کو کوئی جانکاری فراہم نہیں کی گئی تھی۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ یہ پینٹگز مصور جے ای ہیل کی ہیں جو 1800 کے آخر اور 1900 کی دہائی کے اوائل میں موجود تھے۔

بالائی خانے میں پائے گئیں دیگر اشیاء پر جے اے ہیل کا نام تحریر ہے۔ ڈیوڈ نے کہا کہ کمرے میں موجود سامان میں سوسن بی انتھونی کی متعدد تصاویر بھی شامل ہیں جو کانگریس کی لائبریری سے حاصل شدہ سرکاری تصویر کا پرنٹ بھی ہے جسے ہیل نے اپنے کلیکشن میں شامل کیا تھا۔

The post امریکا: خریدے گئے گھر میں صدی قبل کی اشیاء دریافت. appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.