بدھ 27؍ربیع الثانی 1444ھ23؍نومبر 2022ء

امریکا: حملہ آور وال مارٹ اسٹور کا موجودہ یا سابق ملازم تھا، حکام

امریکی ریاست ورجینیا میں واقع وال مارٹ اسٹور میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے، شہری حکام کے مطابق حملہ آور مارا گیا۔

تفتیش کاروں کے مطابق حملہ آور اسٹور کا موجودہ یا سابق ملازم تھا جس نے دیگر ملازمین پر فائرنگ کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے ممکنہ طور پر اپنی ہی بندوق سے خود پر فائرنگ کی۔

رات 10 بج کر 12 منٹ پر پولیس افسران وال مارٹ میں فائرنگ کی اطلاع سن کر پہنچے، اسٹور بند ہونے میں آدھا گھنٹہ باقی تھا۔

جائے وقوعہ پہنچنے پر پولیس کو ہلاک شدگان کی لاشیں اور فائرنگ کے شواہد ملے، 5 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال داخل کیا گیا۔

خیال رہے کہ دو روز بعد امریکا میں مذہبی تہوار ’یومِ تشکر‘ (Thanks Giving Day) منایا جائے گا جس کی تیاری کے لیے شہریوں نے بازاروں کا رخ کر رکھا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.