
نیویارک، ہیوسٹن اور لاس اینجلس سمیت امریکا کے 50 سے زائد شہروں میں ایشیائی نژاد شہریوں کے لیے ’نفرت کو ختم کرو‘ تحریک کے تحت ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے۔
ایشیائی امریکیوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے خلاف سان فرانسسکو میں احتجاج کیا گیا۔ نیویارک میں ریلی کے شرکاء کوئنز لائبریری کے سامنے جمع ہوئے۔
شرکاء نے ایشیائی باشندوں سے نفرت ختم کرو اور نسل پرستانہ تشدد کے خلاف اب متحد ہوجائیں کے پلے کارڈز تھام رکھے تھے۔
امریکا کے 16 بڑے شہروں میں 2019 کے مقابلے میں 2020 میں ایشیائی امریکیوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں 149 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
Comments are closed.