امریکی ریاست اوہائیو کے ایک ہائی اسکول میں فٹبال میچ شروع ہوتے ہی ہونے والی فائرنگ سے کھلاڑی اور تماشائی میدان چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اسٹیڈیم کے باہر فائرنگ میں دو خواتین اور ایک شخص ہلاک ہوا۔
تینوں افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔
ایک این جی او کی بانی شینن واٹس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اوہائیو کے گورنر مائیک ڈیوائن نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے منع کرنے کے باوجود جون کے دوران ریاست میں بغیر اجازت نامے کے اسلحہ رکھنے کی اجازت دی تھی، اس فیصلے کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
Comments are closed.