منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا جوہری آبدوز کے منصوبے پر متفق، چین کی تنقید

امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا جوہری آبدوز کے منصوبے پر متفق ہوگئے ہیں۔ معاہدے کے تحت آسٹریلیا کو جوہری توانائی سے چلنے والی کم از کم تین امریکی آبدوزیں ملیں گی۔

تینوں ممالک برطانیہ کے تیار کردہ رولز رائس ری ایکٹر سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک نیا بیڑا بنانے کے لیے بھی کام کریں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ آسٹریلیا کے ایٹمی ہتھیاروں سے پاک ملک ہونے کے عزم کو خطرے میں نہیں ڈالے گا۔

چین نے معاہدے کو غلطی اور خطرات سے بھرا راستہ قرار دیدیا، چین کا کہنا ہے کہ تینوں ممالک اپنے اپنے جغرافیائی سیاسی مفادات کی خاطر بین الاقوامی برادری کے تحفظات کو یکسر نظر انداز کر رہے ہیں۔

معاہدے کے تحت آسٹریلوی بحریہ کے سیلرز برطانیہ میں جوہری توانائی سے لیس آبدوز کے استعمال کی تربیت حاصل کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.