سابق صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے نگراں حکومت پر تھرکول منصوبہ نظر انداز کرنے کا الزام لگادیا۔
کراچی سے جاری بیان میں امتیاز شیخ نے کہا کہ تھرکول پاکستان کی انرجی لائف لائن ہے، نگراں حکومت تھرکول منصوبے کو نظر انداز کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی اہم معاملات میں تاخیر ہونے سے ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں میں بے چینی ہے، سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی اور چینی کمپنیاں تحفظات کا شکار ہیں۔
امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ کول فیلڈ سے چھور تک 105 کلو میٹر ریلوے لاٸن تعطل کا شکار ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ریلوے منصوبے کی تمام پلاننگ مکمل کر لی تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ریلوے منصوبے کے لیے 50 فیصد رقم بھی مختص کردی گٸی تھی، منصوبے کی تکمیل سے ملک کو کئی ملین ڈالرز کی بچت ہوگی۔
سابق صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ریلوے منصوبے میں تاخیر سے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ ریلوے منصوبے میں تاخیر اور سرمایہ کاروں کے تحفظات کا نوٹس لیں۔
Comments are closed.