پیر 8؍ربیع الاول 1445ھ25؍ستمبر 2023ء

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سپورٹ ڈیسک قائم کردی، جواد سہراب

وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی سپورٹ ڈیسک قائم کی گئی ہے، جس سے اوورسیز پاکستانیوں کو رہائشی پلاٹوں کی منتقلی، بلڈنگ پلانز کی منظوری سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

جواد سہراب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو رہائشی پلاٹوں کی منتقلی، بلڈنگ پلانز کی منظوری، سالانہ پراپرٹی ٹیکس اور سہ ماہی پانی اور متفرق چارجز کی ادائیگی سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

 وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز جواد سہراب ملک کا کہنا ہے کہ سپورٹ ڈیسک اوورسیز پاکستانیز کو بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ، اسلحہ لائسنس اور ڈومیسائل کے اجراء کی سہولت فراہم کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.