پیر 8؍ربیع الاول 1445ھ25؍ستمبر 2023ء

کراچی میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 2 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 2 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ 

کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا، جس میں کوآرڈینیٹر ای او سی ارشاد سوڈھر، تمام ڈپٹی کمشنرز، عالمی ادارہ صحت، یونیسیف اور بی ایم جی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کراچی میں اس وقت کوئی پولیو کیس نہیں ہے۔ ماحولیاتی رپورٹ کے مطابق گجرو، گڈاپ اور بلدیہ کیماڑی سمیت دو علاقوں میں پولیو وائرس موجود ہے۔ 

بریفنگ کے مطابق 2 اکتوبر سے 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کاہدف ہے۔ چھ ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کو وٹامن اے دیا جائے گا۔ انسداد پولیو مہم کے دوران ساڑھے تین ہزار اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.