بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امام الحق نے کرکٹ شائقین سے کیا درخواست کی؟

قومی کرکٹر ٹیم کے کھلاڑی امام الحق نے کرکٹ شائقین سے درخواست کی ہے کہ وہ کھلاڑیوں پر آوازیں نہ کسیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر امام الحق نے ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ آوازیں کسنے سے کھلاڑیوں کی صحت پر برا اثر پڑتا ہے۔

امام الحق کا کہنا ہے کہ آپ جس طرح سپورٹ کرتے ہیں اسی طرح سپورٹ کرنے کی کوشش کریں، نتیجہ کچھ بھی ہو کرکٹرز کو سپورٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ اور ملک کے لیے ہی کھیلتے ہیں۔

مہمان ٹیم نے آخری میچ میں 67 رنز کے بھاری مارجن سے قومی ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں 3-4 سے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی اننگز کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں پر آوازیں کسی گئی تھیں۔

انگلینڈ نے پاکستان کو آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر  7 میچوں کی سیریز جیت لی۔

مہمان ٹیم نے آخری میچ میں 67 رنز کے بھاری مارجن سے قومی ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں 3-4 سے کامیابی حاصل کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.