متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے مزید 14 افراد انتقال کرگئے۔ اماراتی وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 1041 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مزید 3236 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ 3634 کورونا مریض صحت یاب ہوگئے۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ امارات میں کورونا وائرس سے 13 ہزار 725 متاثرین زیر علاج ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.