متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 43 ہزار 759 کورونا وائرس ٹیسٹ ہوئے جس کے دوران ایک ہزار 883 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یو اے ای کی وزارت صحت کے مطابق امارات میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 76 ہزار 19 ہوگئی۔
وزارت صحت کے مطابق امارات میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 4 اموات ہوئی ہیں۔ اس طرح امارات میں کورونا سے اموات کی تعداد ایک ہزار 520 ہوگئی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.