جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اماراتی درہم اور ڈیجیٹل کرنسی کے نئے لوگو کا اجراء

متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے گلوبل فارن ایکسچینج چارٹر کے ساتھ مل کر اماراتی درہم کے لیے نئے سرکاری لوگو کا اجراء کر دیا۔

امارات الیوم کے مطابق نئی علامت کو عالمی سطح پر متعارف کرایا گیا ہے جو امارات ک عالمی مالیاتی مرکز کے طور پر مستحکم کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔

درہم کا نیا نشان علامت انگریزی حروف ’ڈی‘ سے متاثر ہے اور اس میں دو افقی لکیریں ہیں، جو اماراتی کرنسی کے استحکام کی نمائندگی کرتا ہے اور متحدہ عرب امارات کے قومی پرچم کو خراج عقیدت بھی پیش کرتا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے کرنسی کے ڈیجیٹل ورژن کے حوالے سے ڈیجیٹل درہم بھی جاری کیے جاتے ہیں جن کے لیے بھی نیا لوگو متعارف کرایا گیا ہے۔

سینٹرل بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ اماراتی ڈیجیٹل کرنسی رواں سال 2025ء کی چوتھی سہ ماہی میں جاری کیے جانے کا امکان ہے جو لائسنس یافتہ مالیاتی اداروں اور بینکوں سے حاصل کی جا سکے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.