بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج ثابت کرتا ہے تم نے چوری کی ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا  کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے تم نے چوری کی ہے۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ ملوث افسران کو بچانا ثابت کرتا ہے چوری تمہارے کہنے پر کی گئی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ دوبارہ الیکشن سے فرار ثابت کرتا ہے تم جانتے ہو عوام تمہاری ضمانتیں ضبط کروائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ اللّٰہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.