بدھ 5؍شوال المکرم 1444ھ26؍اپریل 2023ء

الیکشن کمیشن کی پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے وقت میں توسیع

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے امیدواروں کے پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے اوقات میں توسیع کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آج رات 12 بجے تک آر او کے پاس پارٹی ٹکٹ جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران کے دفاتر آج رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے، جو پارٹی ٹکٹ وصول کرکے انتخابی نشانات الاٹ کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے واضح طور پر کہا ہے کہ آج پنجاب اسمبلی انتخابات کےلیے پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.