بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن کی نون لیگ کو نئی درخواست دائر کرنیکی ہدایت

الیکشن کمیشن کے رکن الطاف ابراہیم قریشی نے سینیٹ انتخابات 2018ء میں کرپشن سے متعلق ویڈیو اسکینڈل کی سماعت میں کہا کہ ملوث افراد کو فریق بنائیں تاکہ انہیں نوٹس جاری کیا جا سکے، کمیشن کو بتایا جائے کہ کون کون لوگ ملوث ہیں، الیکشن کمیشن نے نون لیگ کو نئی درخوست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

سینیٹ انتخابات 2018ء میں کرپشن سے متعلق ویڈیو اسکینڈل کے کیس کی سماعت الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی، مرتضی جاوید عباسی کی جانب سے وکیل جہانگیر جدون کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ جن ایم پی ایز نے پیسے لینے کا اعتراف کیا انہیں تو درخواست میں فریق بنائیں، کیا جو ویڈیو آئے، اسے دیکھ کر ہم فیصلہ کرتے جائیں ؟ کمیشن کو کیا معلوم کہ کون لوگ ملوث ہیں، آپ لوگوں کو فریق تو بنائیں تاکہ ہم انہیں نوٹس تو جاری کریں۔

مسلم لیگ نون نے سینیٹ انتخابات 2018 ء میں پیسے کی تقسیم…

انہوں نے کہا کہ جب تک آپ کسی کا نام نہیں لیں گے، ہم کسی کو کیسے نااہل کریں، درخواست کو بہتر کریں،ایسے ہی اگر ویڈیو پر ہم لوگوں کو فارغ کریں تو اسمبلی تو خالی ہوجائے گی۔

الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ گزشتہ سینیٹ الیکشن میں اس سے زیادہ شور مچا تھا،گزشتہ سینیٹ الیکشن میں کمیشن نے متاثرہ افراد کو بلایا، لیکن کوئی پیش نہیں ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کمیشن کو بتائیں کہ کون کون لوگ ملوث ہیں، نئی درخوست دائر کریں۔

ارشاد قیصر نے کیس کی سماعت میں کہا کہ کیا آپ اس ویڈیو میں موجود افراد کو پہچانتے ہیں ؟،جب آپ سب لوگوں کو نہیں پہچانتے تو ہم کیسے پہچان سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.