وفاقی کابینہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر بین الوزارتی رابطہ کمیٹی بنادی۔
ذرائع کے مطابق اس بین الوزارتی رابطہ کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس کمیٹی میں وفاقی وزیر اعظم سواتی، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اور اٹارنی جنرل خالد جاوید بھی شامل ہیں۔
کمیٹی ای وی ایم اور آئی ووٹنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کی معاونت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت ای وی ایم کی خریداری کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو فنڈز دینے کو تیار ہے۔
الیکشن کمیشن کو ابتدائی طور پر ای وی ایم کی خریداری کے لیے 57 ارب روپے درکار ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے رقم مانگے جانے پر حکومت کی طرف سے انہیں جلد رقم جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کی خریداری کے ساتھ ایک ڈیٹا سینٹر بھی بنانا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ووٹنگ آگاہی مہم کو وزارت خارجہ کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے ای وی ایم آگاہی مہم کی ذمے داری الیکشن کمیشن اور وزارت اطلاعات کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی رابطہ کمیٹی کا سیکریٹریٹ وزارت پارلیمانی امور میں قائم کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.