الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سندھ میں بڑے پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دے دی۔
الیکشن کمیشن نے ڈپٹی سیکریٹری سروسز نے حکومت سندھ کو خط ارسال کیا، جس میں صوبے میں تعینات 15 افسران کے تبادلوں کی اجازت دی گئی۔
ای سی پی نے 2 افسران کے تبادلوں کی درخواست مسترد کی، جن کے نام ڈاکٹر وسیم شمشاد علی اور شاہدہ جعفر ہیں۔
الیکشن کمیشن نے گریڈ 20 افسران میں سے احمد بخش ناریجو کو سیکریٹری ویمن ڈیولپمنٹ، طاہر حسین کو سیکریٹری معدنیات اور احمد سلطان کھوسو کو سیکریٹری اقلیتی امور تعینات کرنے کی منظوری دی۔
ای سی پی نے گریڈ 20 کے افسران میں سے ابوبکر احمد کو سیکریٹری اطلاعات، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، زبیر پرویز احمد کو ایم ڈی سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی، خالد چاچڑ کو سیکریٹری سیاحت و کلچر تعینات کرنے کی منظوری دی۔
الیکشن کمیشن نے انجم اقبال کو ڈی جی سندھ کوسٹل، روبینہ آصف کو ڈی جی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، محمد شریف شیخ کو ڈی جی گورکھ ہلز اور گھنور علی لغاری کو سیکریٹری ہیومن سیٹلمنٹ تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔
ای سی پی نے اطہر حسین میرانی کو ڈی جی لیاری ڈیولپمنٹ،فیاض حسین عباسی کی کمشنر سکھر، سمیع الدی صدیقی کی سیکریٹری کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ تعیناتی کی منظوری دی۔
الیکشن کمیشن نے اختر حسین بگٹی کو ڈی جی صوبائی محتسب اور جلال الدین مہر کو اسپیشل سیکریٹری پریزن تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔
Comments are closed.