چیئرمین نادرا نے الیکشن کمیشن کے اظہارِ برہمی کو غلط فہمی پر مبنی قرار دے دیا۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران چیئرمین نادرا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کہنے پر حکمت عملی بنائی، پروجیکٹ پلان دیا، جس کے بعد آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے اجازت مانگی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نادرا کو ڈانٹ سکتا ہے، آئینی ادارہ ہے، پاکستان جا کر غلط فہمی دور کریں گے۔
نادرا کے خط پر الیکشن کمیشن کو غصہ آ گيا تھا، نادرا نے لکھا تھا کہ الیکشن کمیشن سمندر پار پاکستانیوں کے لیے انٹرنیٹ ووٹنگ منصوبے کے سلسلے میں نیا معاہدہ کرے ورنہ تاخیر کا ذمے دار خود ہوگا۔
Comments are closed.