بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن کا پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون کے استعمال کا نوٹس

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے ہونے والی پولنگ کے دوران چند پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون کے استعمال کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام آر او، ڈی آر او اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، پولنگ اسٹیشنز میں ووٹرز کا موبائل لے جانا سختی سے منع ہے۔

آج ہونے والے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے 7 حلقوں سے امیدوار سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پولنگ شروع ہونے کے تقریباً 2 گھنٹے بعد پیغام شیئر کر دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ سیکریسی آف بیلٹ پیپر کی خلاف ورزی ہے، جس پر موبائل ضبط اور ملزم حوالۂ پولیس کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.