russian dating beauties niche dating site beautiful inside and outside christian bookstore fort myers dating with female

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن کا نوٹس آیا تو تفصیلی جواب دیں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا تفصیلی جواب دینے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے نوٹس بھیجنے کے فیصلے پر ردعمل دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ شخصیات کے سیاسی کردار پر بات کرنا پسند نہیں تو اپنا کنڈکٹ غیر سیاسی رکھیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آج میڈیا کا سامنا کرنے سے گریز کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کا احترام اپنی جگہ پر ہے، تنقید شخصیات کے طرزِ عمل پر ہوتی ہے ادارے پر نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ شخصیات غلطیوں سے مبرا نہیں ہیں، بحیثیت ادارہ الیکشن کمیشن کی حیثیت مسلمہ ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی وزراء کے الزامات کو مستردکرتے ہوئے انہیں نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹس آیا تو تفصیلی جواب دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.