وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا تفصیلی جواب دینے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے نوٹس بھیجنے کے فیصلے پر ردعمل دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ شخصیات کے سیاسی کردار پر بات کرنا پسند نہیں تو اپنا کنڈکٹ غیر سیاسی رکھیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کا احترام اپنی جگہ پر ہے، تنقید شخصیات کے طرزِ عمل پر ہوتی ہے ادارے پر نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ شخصیات غلطیوں سے مبرا نہیں ہیں، بحیثیت ادارہ الیکشن کمیشن کی حیثیت مسلمہ ہے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹس آیا تو تفصیلی جواب دیں گے۔
Comments are closed.