بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا حصہ اور سیاسی فریق بن چکا ہے، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رہنما اسد عمر نے توپوں کا رخ الیکشن کمیشن کی جانب موڑ دیا۔

اسلام آباد  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا حصہ اور سیاسی فریق بن چکا ہے، تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے جا رہی ہے۔

 اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر قانونی کام کیا گیا، پی ٹی آئی اس سازش کا حصہ بننے کو تیار نہیں تھی اس لیے استعفیٰ دیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مرضی کے 11 استعفے منظور کیے۔ 11 بندوں کے جو استعفے  منظور کرنے کا تماشا لگایا ہے ہم اس کے خلاف عدالت آئے ہیں۔ 11 اپریل کو اسمبلی کے فلور پر ہمارے 125 لوگوں نے کہا کہ ہم نے استعفے دے دیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.