پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

الیکشن کمیشن نے 271 اراکان سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 271 اراکان سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی، اراکین پارلیمینٹ کی رکنیت مالی گوشوارے جمع نہ کروانے پر معطل کی گئی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے 136 ایوان بالا کے 21 سینیٹرز کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کے 48 اراکین کی رکنیت معطل کردی گئی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے 54 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.