وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی حلقہ پی پی 51 میں پریس کانفرنس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو نوٹس جاری کردیا، نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ابرار جتوئی نے جاری کیا۔
نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے محمد یوسف کی الیکشن مہم میں حصہ لیا۔
متن کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا دورہ وزیر آباد الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔
الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کو دو روز میں تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔
Comments are closed.