جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کے انتخاب کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے انتخاب کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ بہت سارے پولنگ اسٹیشنز پر جعلی ووٹ ڈالے گئے، ووٹوں کی دوبارہ گنتی چاہتے ہیں۔

دوسری جانب عمر ایوب کے وکیل نے الیکشن کمیشن کے سامنے اپنے مؤقف میں کہا کہ بابر نواز نے سوشل میڈیا پر بیان میں شکست تسلیم کی، عمر ایوب کو مبارکباد دی، درخواست گزار کسی قسم کی دھاندلی ثابت نہیں کر سکا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن میں این اے 18 ہری پور سے عمر ایوب کی کامیابی پر ن لیگ کے امیدوار بابر نواز نے درخواست دائر کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.