پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈسکہ الیکشن میں منظم دھاندلی کی گئی، الیکشن کمیشن نے حکومت کی چوری پکڑکر اچھا فیصلہ کیا، عوام کی رائے پر ڈاکہ ڈالنا پاناما سے زیادہ سنگین مسئلہ ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 20 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا مقصد ڈاکا ڈالنے والوں کو بیل آوٹ پیکیج دینا ہے، الیکشن کمیشن نے حکومت کی چوری پکڑے جانے پر پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا فیصلہ دیا، یہ پاناما سے زیادہ سنگین معاملہ ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ پاناما کی طرح نگرانی کرے گی، امید ہے کہ سپریم کورٹ تمام ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ جاننا زیادہ اہم ہے کہ کس کے حکم پر انتظامیہ نے سازش کی؟۔
Comments are closed.