الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے 36 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کرلی، اس فیصلے کی کاپی الیکشن کمیشن نے تاحال سرکاری طور پر جاری نہیں کی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھجوائے گئے توشہ خانہ ریفرنس پر 7 سوالات ترتیب دیے۔
تفصیلی فیصلے میں بتایا گیا کہ پہلا سوال تھا ’کیا آرٹیکل 63(2) کے تحت ریفرنس سننا الیکشن کمیشن کے اختیار میں ہے؟‘
فیصلے میں بتایا گیا کہ دوسرا سوال تھا ’19-2018 میں وزیراعظم عمران خان کو کتنے تحائف ملے، انہوں نے کتنے رکھے اور کتنے فروخت کیے؟‘
تیسرا سوال تھا ’کیا بیچے گئے تحائف اثاثوں میں ظاہر کیے گئے، بینک اسٹیٹمنٹ سے مطابقت رکھتے ہیں؟‘
Comments are closed.