ہفتہ25؍ربیع الاول 1444ھ22؍اکتوبر 2022ء

جوہری معاہدہ، امریکا کو کوئی رعایت نہیں دیں گے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر کا کہنا ہے کہ امریکا کے قول و عمل میں تضاد ہے، امریکی فریق کو کوئی رعایت نہیں دیں گے۔

آرمینیا کے دورے پر موجود ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری معاہدے سے متعلق ایران کو امریکا کا پیغام ملا ہے، امریکا سیاسی اور نفسیاتی دباؤ ڈال کر جوہری معاہدے میں رعایت لینا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی معاہدہ نہیں کریں گے جس میں ایران پر سیاسی دباؤ ڈالا جائے۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کی بحالی کا ہر فیصلہ اپنے مفاد میں کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران تمام فیصلے منطقی، معاہدے کے فریم ورک کے مطابق اور اپنی سرخ لکیروں کے اندر کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.