ہفتہ25؍ربیع الاول 1444ھ22؍اکتوبر 2022ء

فیٹف سے نکلنا کسی ایک کی نہیں پورے پاکستان کی کامیابی ہے، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ فانشنل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) سے نکلنا کسی ایک کی نہیں پورے پاکستان کی کامیابی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حماد اظہر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے 27 نکات اور پھر مزید 5 نکات پر رپورٹ فیٹف کو دی۔

انہوں نے کہا کہ فروری 2018 میں پاکستان بلیک لسٹ ہوا، جب سے فیٹف کو رپورٹ بھجوانے کا سلسلہ شروع ہوا جو اپریل 2022 تک جاری رہا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ رپورٹ کو تیار کرنے میں تمام ادارے شامل تھے، سب نے زبردست کام کیا تمام افسران ہیرو ہیں، فیٹف سے نکلنا کسی ایک کی نہیں پورے پاکستان کی کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 سے پہلے پاکستان کا ریکارڈ فیٹف میں اچھا نہیں تھا، 7 اپریل 2022 کو حکومت پاکستان نے اپنے نکات جمع کروا دیے تھے۔

حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ جو فیٹف کی ٹیم پاکستان آئی اس نے بھی ہماری رپورٹ کو اسٹڈی کیا تھا، پی ڈی ایم نے فیٹف کے 13 قوانین کی مخالفت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ 35 کے قریب ممالک فیٹف کے رکن ہیں، ہم بھی اب رکنیت کے لیے اپلائی کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے ملک میں بینکنگ کی ٹرانزیکشن کا سسٹم جدید ہے، ہمارے قوانین منی لانڈرنگ کے خلاف دنیا کے بہترین اکاؤنٹ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو غلطیاں ہم نے ماضی میں کی تھیں، وہ دوبارہ نہ دہرائی جائیں، فیٹف نے ہمیں نقصان پہنچایا تھا، جیسے دنیا کی ریکوائرمنٹ بڑھتی جا رہی ہیں، ہمیں بھی سسٹم کو جدید بنانا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.