ہفتہ 28؍جمادی الثانی 1444ھ21؍جنوری 2023ء

الیکشن کمیشن نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا اعلان کل کریگا

الیکشن کمیشن آف پاکستان پنجاب کی جانب سے نگراں وزیرِ اعلیٰ کا اعلان کل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ کے تقرری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے 2، 2 نام الیکشن کمیشن کے پاس پہنچ گئے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے کل اجلاس طلب کر لیا۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ جب ہاؤس چھوٹا تھا تو لوگ بڑے تھے اب ہاؤس بڑا ہوگیا ہے لوگ چھوٹے ہوگئے، بدقسمتی سے ہمارا اتفاق نہیں ہو سکا ہم اچھی یادیں لے کر نہیں جا رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران شریک ہوں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کے ناموں پر غور کیا جائے گا جس کے بعد کل ہی نگراں وزیرِ اعلیٰ کا نام فائنل کر کے اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.