جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نااہل اور پیپلز پارٹی کی بی ٹیم ہے انہیں کسی صورت میئر لانے نہیں دیں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کی برتری والی یوسیز کے نتائج جاری نہیں کیے گئے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 9 یوسیز کا نتیجہ تبدیل کیا گیا اور کراچی کے حق پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے جارہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 15 سالوں سے کراچی کے شہری تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، رمضان المبارک میں بھی بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ شہر سے فوری گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔
Comments are closed.