وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم )پر الیکشن کمیشن میں بہت سے اعتراضات اٹھائے گئے، رولز کو بلڈوز کرتے ہوئے اس بل کو منظور کیا گیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اس قانون میں بہت سی ترمیم کیں۔
انہوں نے بتایا کہ ای وی ایم مشین کے ذریعے انتخابات کرانے کی ترمیم کی گئی، ای وی ایم مشین پر الیکشن کمیشن میں بہت سے اعتراضات اٹھائے گئے۔
وزیر قانون نے کہا کہ بہت کم فرق سے اس بل کو قومی اسمبلی سے پاس کرایا گیا، یہ بل سینیٹ میں آیا تو اس کو کمیٹی میں بھیجا گیا، ہم نے اس کے اوپر بہت سے اجلاس کیے۔
Comments are closed.