
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کا سینیٹ الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں الیکشن کمیشن صاف شفاف الیکشن نہیں کراسکا۔
فرخ حبیب نے جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران الیکشن کمیشن اور سینیٹ انتخابات سے متعلق کہا ہے کہ کرپٹ پریکٹس ہوئی ہے، یوسف گیلانی کوحفیظ شیخ سے زیادہ ووٹ پڑے۔
فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں الیکشن کمیشن صاف شفاف الیکشن نہیں کراسکا، آئینی ذمہ داری پوری نہ کرنے پر چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈسکہ انتخابات میں فرانزک نہیں ہوا، الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخابات کا فیصلہ دے دیا۔
Comments are closed.