اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرواتا نظر نہیں آرہا، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کراچی میں شفاف الیکشن کرواتا نظر نہیں آرہا۔

ایم کیو ایم کے سابق کنوینر فاروق ستار سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 11 جنوری کو الیکشن کمیشن کو دوبارہ یاد دلانا ہے کہ شفاف الیکشن آپ کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے الیکشن کے نتائج کو کوئی قبول نہیں کرے گا، موجودہ حلقہ بندیوں کے تحت انتخابات کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے مزید کہا کہ پوچھتا ہوں ہم انصاف کے لیے کہاں جائیں، کہاں جا کر اپنی آبادی کو گنوائیں؟

ان کا کہنا تھا کہ ہم فاروق ستار کے پاس بھی اسی لیے آئے ہیں۔ ہم ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.