ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

الیکشن میں کامیابی کا اصل کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے ، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ الیکشن میں کامیابی کا اصل کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے، ایسی خوشی پہلے نہیں دیکھی جو کل تھی۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ کل کا جوش و جذبہ قابل دید تھا، ہرکوئی ایک ایک ووٹ گن رہا تھا ، عمران خان نے اپنے سینیٹرز کو خصوصی ہدایات دے رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی کا اصل کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے، الیکشن میں مسلم لیگ ق، جی ڈی اے، ایم کیو ایم کا بھی شکر گزار ہوں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ان ممبران سینیٹ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا، غیر جانبدار ہو کر سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، عمران خان نے میری بات سنی اور بڑی قربانی دی، فاٹا کے عوام کا احساس محرومی ضرور ختم کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.