وفاقی کابینہ نے الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترامیم کا آرڈیننس منظور کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترامیم کا آرڈیننس کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق آرڈیننس کے تحت انتخاب کے 60 روز میں حلف نہ اٹھانے والے ارکان پارلیمان نااہل قرار پائیں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دستخط کے بعد وفاقی کابینہ کے منظور کردہ آرڈیننس کا اطلاق شروع ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق آرڈیننس کا اطلاق قومی، صوبائی اسمبلیوں، سینیٹ اور بلدیاتی اداروں پر ہوگا۔
Comments are closed.