عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ الیکشن التواء کے حوالے سے فضل الرحمان کی تجویز سے اتفاق نہیں کرتے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار مردان میں لوگوں کی اے این پی میں شامل کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے 8 فروری کے انتخابات ضروری ہیں۔ پرامن ماحول میں انتخابات کا انعقاد ریاست کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2013 میں ہم دہشت گردوں کے نشانے پر تھے۔ لوگ انتخابی مہم چلا رہے تھے اور ہم اپنے پیاروں کے جنازے اٹھا رہے تھے۔
اے این پی رہنما کا کہنا تھا کہ اس دفعہ ان کے بکس میں جنات کے ووٹ نہیں پڑیں گے، فیصلہ عوام کا ہوگا۔ عوام کے فیصلے کو ہر صورت ماننا پڑے گا۔
Comments are closed.