پاکستان کے دورے پر آئی امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات ہوئی۔
صدر آزاد کشمیر سے ملاقات کے موقع پر الہان عمر کا کہنا تھا کہ مودی کی جانب سے مسلم مخالف کارروائیوں پر نظر ہے، ہماری خارجہ امور کمیٹی میں انسانی حقوق کامعاملہ زیرسماعت ہے۔
امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے کہا کہ خارجہ امور کمیٹی میں کشمیر کے سوال پر بھی بات ہوگی۔
اس دوران الہان عمر کا کہنا تھا کہ دورے کے اختتام پر باقاعدہ پریس کانفرنس میں سوالوں کےجواب دوں گی۔
Comments are closed.