حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی سندھ ممتازحسین سہتونے کہاہے کہ اللہ اوررسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے زندگی وقف کرنے والے دنیااورآخرت میں کامیاب رہتے ہیں۔حافظ گل محمد مرحوم نے اسلامی کازکے لیے قابل قدرکام کیاہے، مرحوم دردِدل رکھنے والے اوراسلامی کاز سے بے حدمخلص تھے ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے گوٹھ جان محمد زند میں سینئر رکن جماعت اسلامی حافظ گل محمد مرحوم کے تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ممتازحسین سہتونے کہاکہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے جینے والے دونوں جہان میں کامیاب ہوتے ہیں ،وہ زمین پر اللہ کاذکر کرتے ہیں، لوگوں کواللہ کی جانب بلاتے ہیں، اللہ ان کاذکرآسمانوں میں کرتاہے پھر اللہ کے ان نیک بندوں کاتذکرہ زمان اور مکان کی قیدسے آزادہوجاتاہے ،حافظ گل محمدمرحوم جماعت اسلامی کااثاثہ تھے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے کہا کہ سب سے بہترین دعوت اسلام کی دعوت ہے اور سب سے بہترین کارکن اسلامی نظام کے لیے جدوجہدکرنے والاکارکن ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تربیت یافتہ صحابہ کرام ؓ نے دنیاسے ظلم وجہالت کے اندھیروں کومٹایااور دنیاکوصراط ِمستقیم کاراستہ دکھایاہے، جماعت اسلامی کے کارکن کی تربیت کی بنیادقرآن وسنت پر ہے اسی سے بنی نوع انسانوں کے دلوں کوچین میسر آسکتاہے ،اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلندفرمائے ۔تعزیتی جلسے سے سابق نائب امیر جماعت اسلامی حیدرآباد جعفر نظامانی نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سائٹ زون ورکن مجلس شوریٰ سلیم راجپوت بھی موجود تھے۔
The post اللہ اور رسول کیلیے جینا دونوں جہان میں کامیابی ہے ،ممتاز سہتو appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.