افغانستان میں القاعدہ کے اہم ٹارگٹ کے خلاف آپریشن کیا ہے: امریکی اہلکار
ایک سینیئر امریکی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کے ایک اہم ٹارگٹ کے خلاف ایک کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن ہفتے کے اختتام پر کیا گیا اور اس میں کوئی عام شہری ہلاک نہیں ہوا۔
دوسری جانب طالبان کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ اتوار کو کابل کے رہائشی علاقے شیر پور میں امریکہ نے ڈرون حملہ کیا ہے۔
اپنی ٹویٹ میں ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ ابتدا میں اس واقعے کی نوعیت معلوم نہیں تھی، پھر سکیورٹی اور انٹیلیجنس ایجنسیز کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ ڈرون حملہ تھا۔
اپنے بیان میں اسے بین الاقوامی اصولوں اور دوہا معاہدے کی واضح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
طالبان کے ترجمان نےاسے گذشتہ 20 سال کے ناکام تجربات کو دوہرانے کے مترادف قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کے اقدامات امریکہ اور افغانستان اور خطے کے مفادات کے خلاف ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن پر بات کریں گے۔
یہ خبر ابھی مزید اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے
Comments are closed.