بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نینسی پلوسی کا دورہ: چین کے بیان پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے تائیوان جانے سے متعلق چین کے بیان پر امریکا کا بھی ردعمل سامنے آگیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ چین ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

دوسری جانب امریکی قومی سلامتی میں مشیر برائے اسٹریٹجک کمیونی کیشن جان کربی کا کہنا ہے کہ اسپیکر پلوسی کو دیگر امریکی اراکین کانگریس کی طرح تائیوان جانے کا حق ہے۔

جان کربی کا کہنا ہے کہ چین آبنائے تائیوان کے بین الاقوامی گزرگاہ نہ ہونے کا دعویٰ بھی کرسکتا ہے، کشیدگی میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیجنگ اقدامات کے غیر ارادی نتائج ہوسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.