بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اقوام متحدہ کے نمائندے نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کوششیں بے نقاب کردیں، پاکستان

پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے نمائندے نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کوششوں کو بے نقاب کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے سفارت کاروں کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے متعلق بھارتی بیان کو مسترد کردیا ہے اور کہا کہ غیر ملکی سفارت کاروں کو منصوبہ بندی کے تحت مقبوضہ کشمیر کا دورہ کروایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سفارت کاروں کی مخصوص لوگوں سے ملاقاتیں کروائی گئی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ دورہ آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدام سے توجہ ہٹانے کیلئے تھا۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کے نمائندے نے آبادیاتی تبدیلی کی بھارتی کوششوں کو بے نقاب کیا۔

دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ کوئی بھی انتخابی مشق مقبوضہ کشمیر کی رائے شماری کو تبدیل نہیں کرسکتی ہے، نام نہاد ترقی کا بیانیہ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں معمول ہیں، دنیا یو این قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے لیے بھارت پر زور دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.