بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا پروٹوکول کیسے توڑا گیا؟

پچھلے دنوں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا پروٹوکول کیسے توڑا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 ستمبر کو پروٹوکول بریچ اس وقت ہوا جب سیکریٹری جنرل اپنے کمرے میں تھے۔

مراسلے میں سندھ پولیس کےاسپیشل سیکیورٹی یونٹ پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔

بلیو بک کے تحت وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی حصار کا ذمہ اسپیشل برانچ کا ہوتا ہے، سابق آئی جی اے ڈی خواجہ نے 2016 میں وی وی آئی پیز سیکیورٹی ایس ایس یو کو دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یو این سیکریٹری جنرل کی اپنی سیکیورٹی کمرے کے اطراف موجود تھی، ہوٹل میں کمرے کے باہر وزارت خارجہ اور اسپیشل برانچ عملہ تعینات تھا، شام ساڑھے 6 بجے کے قریب پولیس حکام سووینئرز لے کر کمرے میں گئے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ معاملہ یو این سیکریٹری جنرل کے سیکیورٹی اسٹاف نے وزارت خارجہ سے اٹھایا، وزارت خارجہ حکام نے اسپیشل برانچ حکام سے معاملے سے متعلق دریافت کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل برانچ اہلکاروں نے بتایا کہ وہ سینئر پولیس افسر کو نہیں روک سکتے تھے، جس کے بعد وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.