وفاقی کابینہ نے اقوام متحدہ کی آرمرڈ گاڑیوں کو کراچی سے کابل لےجانے کی اجازت دیدی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کابینہ نےاشیائےخورونوش کی طلب و رسد کا ریکارڈ رکھنے کیلئے ڈیٹابیس کے قیام کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نےاقوام متحدہ کی آرمرڈگاڑیوں کوکراچی سے کابل لے جانے کی اجازت بھی دیدی۔
وفاقی کابینہ نے کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنا دینے کا معاملہ، توانائی گردشی قرضے کے خاتمے کا پلان اور پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ پر بریفنگ بھی موخر کردی۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں کابینہ نےفیڈرل میڈیکل ٹیچنگ آرڈیننس کےتحت بورڈ آف گورنرزکی تعیناتی کی منظوری دے دی اور اسٹریٹجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن کے اختیارات منتقل کرنے کی سمری منظور کرلی۔
کابینہ نے نیشنل انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں جوائنٹ انویسٹمنٹ کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی تعیناتی موخر کردی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات،اسٹیٹ اون انٹر پرائزز کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ نےاقتصادی رابطہ کمیٹی کے 7 اپریل کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی اور نوشہرہ میں ریلوے کی زمین پرکثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیرکا معاملہ موخر کردیا گیا۔
Comments are closed.